• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 157 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

ملتان (اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نےمخدوم زادہ زین قریشی کے این اے157سے استعفیٰ کے بعداس سیٹ پر ضمنی انتخاب کا نیا شیڈول جاری کردیاہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 5اگست مقرر۔امیدواران کی فہرست 6اگست کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 11اگست مقرر جبکہ اعتراضات کی آخری تاریخ 16اگست مقرر ۔ اعتراضات پر نظر ثانی کی آخری تاریخ 22اگست مقرر جبکہ 23اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 24اگست ہوگی۔انتخابی نشانات25اگست کو الاٹ کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ این اے 157پر پولنگ کے لئے 11ستمبر 2022 بروز اتوار کا دن مقرر کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید