• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس اطہر من اللّٰہ کا نام سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد کیا جائیگا

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا نام آئندہ جوڈیشنل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج کے لیے نامزد کردیا جائے گا۔

 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں ہونے والا اجلاس 28 اگست کو موخر کر دیا گیا تھا۔

اجلاس میں ممبران کسی حتمی نتیجہ پر نہیں پہنچے تھے اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی تعیناتی سپریم کورٹ کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز دی تھی۔

جسٹس طارق مسعود نے بھی اٹارنی جنرل کی تجاویز کی حمایت کی تھی ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز کیلئے نیا نام اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا نام شامل کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید