• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شیڈول اور اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے حوالے سےجمعے کو قومی ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ڈائریکٹر ندیم خان کی صدارت میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول اور تمام ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کو حتمی شکل دی گئی، ڈومیسٹک کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ادھرفرسٹ کلاس سیزن کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان بھی کردیا ہے۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر آل حیدر، محمد آصف، طارق رشیداور محمد ساجد خان آفریدی کو ایلیٹ امپائرز پینل میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ان کے علاوہ احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، غفار کاظمی، عمران جاوید، ناصر حسین سینئر، راشد ریاض، ثاقب خان ، شوذب رضا، سید امتیاز اقبال، ولید یعقوب اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔ میچ ریفریز میں علی نقوی، افتخار احمد، محمد انیس، محمد اقبال شیخ، ندیم ارشد اور پروفیسر جاوید ملک شامل ہیں۔ تین جنوری کو قائد اعظم ٹرافی کے بعد غفار کاظمی اورضمیر حیدر ریٹائر ہوجائیں گے۔ آئی سی سی انٹر نیشنل پینل میں پاکستان کی نمائندگی احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی اور راشد ریاض (امپائرز) اور علی نقوی اور پروفیسر جاوید ملک (میچ ریفری) کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید