• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کا سالانہ جلوس کل مانچسٹر سے نکالا جائے گا

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) محرم الحرام کا سالانہ جلوس 7 اگست بروز اتوار مانچسٹر سے نکالا جائے گا،یوم عاشور کا جلوس پلیٹ فیلڈ پارک سے شروع ہوکر ویمزلو ،کیرمیل سے گزرتا ہوا جعفریہ اسلامک سنٹر پر اختتام پذیر ہو گا، جلوس میں ذوالجناح ،تعزیہ اور عَلَم حضرت سیدنا عباسؓ بھی برآمد ہوگا ۔ الحسین مسجد چیتھم ہل،رضا فائونڈیشن،المرتضیٰ اسلامک سنٹر ،محبان اہل بیت،ٹین ڈیز،ائی یو،ایس،جامع المنتظر،جعفریہ اسلامک سنٹر اور دیگر کے تعاون سے عاشورہ کے جلوس کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں اولڈھم ،بولٹن، آشٹن، بری، اسٹاکپورٹ، برنلے، نیلسن، بلیک برن،پرسٹن،بریڈفورڈ و دیگر شہروں سے علمائے کرام کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے۔ روز نامہ جنگ لندن سے قیصر عباس بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقامؓ کسی قوم اور مذہب کیلئے مخصوص نہیں، امام حسینؓ تمام انسانیت کے ہیں، انہوں نے وہ کام کیا جس نے انسانیت کے مٹتے ہوئے نقوش کو ابھارا۔سید سجاد حیدر شاہ نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی سے سبق ملتا ہے کہ یزیدی طاقتوں کا مقابلہ کرکے انسانیت کو محفوظ بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ اتحاد بین المسلمین قائم کیا جائے اور شر پھیلانے والوں سے دور رہا جائے، علامہ سید فدا حسین بخاری نے کہا کہ سیدنا حضرت امام حسینؓ نے قیامت تک استداد کی جڑیں کاٹ دیں، حضرت امام حسینؓ کا کردار داعیان حق کے لئے روشنی کا مینار ہے۔
یورپ سے سے مزید