• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، نماز جمعہ کے دوران ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا، اسپتال منتقل

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں نماز جمعہ کے دوران ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق گذری تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 میں واقع فاروق اعظم مسجد میں نماز جمعہ کے دوران جب سلام پھیرا جا رہا تھا  کہ ایک شخص نے اپنے پاس موجود استرے سے اپنا گلا کاٹ لیا،ایس ایچ او آغا معشوق کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت 55 سالہ بابر ولد نثار احمد کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس کا رہائشی اور کپڑے کا کام کرتا تھا،انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ بابر ڈپریشن کا شکار تھا،اسکی حالت بہتر ہوتے ہی اسکا بیان لیا جائے گا جسکی بعد اقدام خودکشی کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید