• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردشی قرضے میں تین ماہ میں 214 ارب کمی ہوئی‘ خرم دستگیر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گردشی قرضے میں تین ماہ میں 214ارب روپے کی کمی کی ہے، نیپرا نے سابق دور میں بجلی کی قیمت کی ری بیسنگ وقت پر نہیں کی، کے الیکٹرک کو روزانہ ایک ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سے فراہم کی جا رہی ہے، واجبات کی ادائیگی سمیت مختلف معاملات کے الیکٹرک کے ساتھ طے پا گئے ہیں، چند ہفتوں میں اعلان کر دیا جائے گا۔گزشتہ روز سینٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر بہرہ مند تنگی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وزیر بجلی نے کہا کہ فروری 2021ء کے بعد سے وقت پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور بجلی کی قیمت کی ری بیسنگ نہیں کی گئی، سابق حکومت 2467ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ کر گئی جو جون 2018ء میں ایک ہزار 60ارب روپے تھا، چار سال میں گردشی قرضے میں 1467ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، موجودہ حکومت نے 214ارب روپے کی کمی کی ہے، اب رواں سال 30سال جون تک گردشی قرضے 2257ارب روپے تک آ گیا ہے، اس میں مزید کمی بھی ہو گی۔ کے الیکٹرک کے ساتھ نئے معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو واجبات کی وصولی کا باقاعدہ ہدف دیا گیا ہے اور ہر کمپنی کا ہدف دوسرے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید