• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، مشعال ملک

راولپنڈی( خصو صی رپورٹر،خبر نگار خصوصی) انتہا پسند بی جے پی مقبوضہ کشمیر کو ہنددتوا کی وادی بنانا چاہتی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تین سال سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار چئیرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے پنجاب آرٹس کونسل میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں منعقد ہ احتجاجی ریلی اور بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش میں شرکت کے دوران کیا۔ مشعال ملک کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ،سکیورٹی کونسل، یورپی یونین اور دیگر عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید