اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)وزیر اعلی مریم نواز نے اکیس سال پہلے شروع زچہ بچہ اسپتال راولپنڈی کو فعال بنادیا،مریم نواز شریف ممکنہ طور پر24نومبرکو راولپنڈی میں 400 بستروں پر مشتمل جدید مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا افتتاح کرینگی جس سے راولپنڈی سمیت شمالی پنجاب آزاد کشمیر کی آبادی کو زچہ و بچہ کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔