راولپنڈی(ساجد چوہدری ) راولپنڈی کی دو اہم شاہراہوں ہائیکورٹ روڈ (بوستان خان)اور کھو چوک تا جہاز گرائونڈ روڈ کی بحالی و مرمت کے منصوبوں کے اسٹیمیٹ ٹیکنیکل منظوری کیلئے چیف انجینئر (نارتھ)، پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ لاہور کو ارسال کر دیئے گئے،حکام کے مطابق ان دونوں منصوبوں کی مجموعی لاگت ایک ارب 22کروڑ روپے ہے ، محکمہ ہائی وے پنجاب راولپنڈی آفس کی طرف سے بجھجوائے گئے منصوبوں میں پہلا منصوبہ کھو چوک سے جہاز گراؤنڈ تک 3.90 کلومیٹر سڑک کی بحالی کا ہے، جس کا تخمینہ 45 کروڑ 93 لاکھ 97 ہزار روپے ہے۔ اس منصوبے کی انتظامی منظوری محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے 48 کروڑ 11 لاکھ 15 ہزار روپے کی لاگت سے 13 نومبر 2026 کو دیدی ہے ، دوسرا منصوبہ بوستان خان روڈ ( ہائی کورٹ سواں پل سے ٹوٹل پمپ تک 4.40 کلومیٹر شاہراہ کی بحالی کا ہے، جس کا تخمینہ 76 کروڑ 13 لاکھ ایک ہزار روپے ہے۔ اس منصوبے کی انتظامی منظوری بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے 76 کروڑ 14 لاکھ 4 ہزار روپے کی لاگت سے 13 نومبر 2026 کو دی بھی اب دونوں منصوبے ٹیکنیکل منظوری کے لئے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل ون راولپنڈی کی جانب سے چیف انجینئر (نارتھ) کو بھجوائے دیئے گئے ہیں۔