راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) نے سرکاری صحت پروگراموں کے تحت مفت اور معیاری علاج کی فراہمی میں نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ جولائی 2026سے 12نومبر2026تک ادارے میں مجموعی طور پر 556دل کے مفت پروسیجرز کیے گئے، جس سے سینکڑوں مستحق مریضوں کو زندگی کی نئی امید ملی۔حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق آر آئی سی نے صحت سہولت پروگرام (خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد) اور سی ایم پنجاب ہیلتھ پروگرام کے تحت 320 بالغ مریضوں کے اوپن ہارٹ آپریشن اور سی ایم پنجاب چائلڈ ہارٹ پروگرام کے تحت 236 بچوں کے دل کے پروسیجرز مفت انجام دیے۔