اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)حالیہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے مثبت اثرات برقرار رہے۔ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کی مزید کمی ہوگئی ، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 10.41فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاء مہنگی، 8 سستی اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔