اسلام آباد( نیوز رپورٹر)دارالحکومت اسلام آباد میں چار دہائیوں سے زیر التواء سیکٹر E-12 میں سیکٹر ڈویلپمنٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اورسیکٹر میں 68 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل؛ الاٹیز کو گھر تعمیر کرنے کیلئے قبضہ دینے کا عمل شروع شروع کردیاگیاہے ۔ تر جمان سی ڈی اے کےمطابق سیکٹر E-12 میں مجموعی طور پر 68 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا۔ سیکٹر E-12/1 کی 25 گلیوں میں ٹی ایس ٹی (TST) مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی ماندہ گلیوں میں ارتھ ورک بھی مکمل کرلیا گیا ۔