راولپنڈی( خبر نگار خصوصی)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام وارڈ نمبر 1الہ آباد میں گزشتہ روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید نے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔