راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین مذہب کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو موت سمیت دیگر سزائیں سنا دیں، ایف آئی اے سائبر کرائم نے3اگست 2018کو محمد ابتسام المصطفیٰ کے خلاف فیس بک پر توہین مذہب پر مبنی مواد شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو عمر قید بامشقت اور توہین مذہب کے جرم میں دس برس قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔