راولپنڈی (حافظ وسیم اختر) راولپنڈی پولیس کی سابق خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا شناختی کارڈ اور جعلی دستخط استعمال کرکے پولیس ملازمین کی اے سی آرز لکھنے کا انکشاف ،3اہلکاروں کیخلاف تھانہ سول لائنز میں درج ایف آئی آر میں فراڈ، دھوکہ دہی اور نوسربازی کی دفعات سمیت پولیس آرڈر 2002 کی دفعہ 155 بھی شامل ۔ نامزد ملزمان میں سینئر کلرک و انچارج سی آر سی شبیر احمد، کمپیوٹر آپریٹر محمد شہزاد اور پی اے ہیڈ کانسٹیبل حارث علی شامل ہیں۔