• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند ادویات کی کمی پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول

لاہور ( جنرل رپورٹر ) فی الوقت مخصوص علاقوں میں صرف چند ادویات کی کمی ہے، لیکن محکمہ اپنی فیلڈ فورس کی کڑی سرویلنس کے ذریعے ان ادویہ کی کمی کے تدارک میں مصروف عمل ہے، صوبے کے مخصوص علاقوں میں چند ادویات کی کمی پیدا ہوگئی ہے جس پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر محمد سہیل نے بعض ادویا ت کی قلت وشارٹج کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔