• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی کورکمانڈر تعیناتی خوش آئند ہے‘ سینیٹر ثمینہ

کوئٹہ (پ ر) مرکزی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بہادر اور پیشہ ور فوجی افسر ہیں اور ان کی زندگی وطن کے لئے خدمات اور کارناموں سے سجی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور پاک فوج میں ایک دلیر اور اصول پسند آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کی بطور کور کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعیناتی بلوچستان کے لئے نہایت خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب رہی لیکن پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز نے عزم و ہمت سے بلوچستان میں دہشت گردی پر قابو پاتے ہوئے دہشت گردوں کا اس خطہ سے صفایا کر دیا تھا۔ کچھ ناعاقبت اندیش اور چند پیسوں کے لئے اپنا ضمیر بیچنے والے مفاد پرست عناصر گاہے بگاہے بزدلانہ کارروائیاں کرتے ہیں جنہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ان شرپسندوں کی بیخ کنی کے لئے پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ہمہ وقت مصروف ہیں ۔ پوری قوم بالخصوص بلوچستان کے عوام امن پسند ہیں اور صوبے میں دیرپا امن چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے اپنی پاک افواج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔بلوچستان کے عوام نئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ بلوچستان کے عوام صوبے میں امن و امان اور تیز رفتار ترقی کے لئے پاک افواج کے ساتھ ہیں۔
کوئٹہ سے مزید