ملتان( سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجا نے ملتان اور خانیوال کے اضلاع میں بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے واقعات و مقدمات کا 10 سال کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے،آر پی او کی جانب سے سی پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سال 2011 سے 2020 تک ان اضلاع میں بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے واقعات و مقدمات کی تمام تر تفصیل بھجوائی جائے اور اس بارے میں پولیس نے جو بھی کارروائیاں اور پیشرفت کی ہے کہ بارے میں آگاہ کیا جائے۔