ملتان(سٹاف رپورٹر ) 07 محرم الحرام کاسکیورٹی پلان جاری،ضلع ملتان میں 165 مجالس اور 73 جلوس ہوں گے جن میں 34 مجالس اور 12 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے 1849 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن میں 56 انسپکٹر ، 110 سب انسپکٹر، 203 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 61 ہیڈ کنسٹیبل اور 1849 کنسٹیبلان شامل ہونگے۔