• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی

پشاور (لیڈی رپورٹر)مقبوضہ کشمیر پر بھارتی محاصرے کے تین سال مکمل ہونے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے خلاف فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی جسمیں کثیر تعداد میں افسران ،ملازمین اور طلبہ نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ریلی کی قیادت ڈی جی فارسٹ محمد اکبر خان نے کی ۔ڈی جی محمد اکبر خان نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے۔ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ عالمی برادی بھارت کے ظلم اور بربریت کے خلاف ایکشن لے۔قبل ازیں فارسٹ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرا یا گیا۔
پشاور سے مزید