• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف ریلی نکالی

پشاور (لیڈی رپورٹر)آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی آف آئی ایم سائنسز پشاور نے جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف ریلی نکالی جسمیںطلبہ اور آساتذہ نے کثیر تعداد میںشرکت کی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدام قرار دیکر شدید الفاط میں مذمت کی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے جبکہ طلبہ کی جانب سے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے طلبہ نے کشمیری گیت پیش کئے۔، تقاریر کیں جبکہ کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
پشاور سے مزید