• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ فنڈنگ کیس، تحقیقات شروع، FIA نے 5 انکوائری ٹیمیں بنادی

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کا آغاز کرکے 5مختلف انکوائری ٹیمیں بنادی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ انکوائری کمیٹیاں لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں کام کریں گی۔

تحقیقات کے دوران اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی سے متعلقہ ریکارڈ مانگا جائیگا جبکہ پانچوں ٹیموں کو ہیڈکوارٹر میں ایک بڑی کمیٹی سپروائز کریگی۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کیخلاف سنائے گئے 70 صفحات پر مشتمل فیصلے میں 351 غیر ملکی کمپنیوں اور 34 افراد سے ملنے والی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید