• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی جی ٹوئنٹی ممالک نے امریکا کیساتھ بغاوت کردی، بلومبرگ

کراچی (نیوز ڈیسک) پابندیوں کے ذریعے روس کو تنہا کرنے کی امریکا کی کوشش کامیاب نہیں ہو پائی کیونکہ دنیا کی 20؍ بڑی معیشتوں کے گروپ (جی ٹوئنٹی) میں شامل آدھے سے زیادہ ممالک نے امریکا کے سر کے ساتھ تال ملانے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، سرکردہ مغربی ممالک جی ٹوئنٹی گروپ سے روس کیخلاف حمایت نہ ملنے پر حیران ہیں، حالانکہ انہوں نے روس کیخلاف مقدمہ بنانے کی بھرپور کوشش کی۔ ارجنٹائن، برازیل، چین، بھارت، انڈونیشیا، سعودی عرب، میکسیکو، جنوبی افریقہ اور ترکی نے اُن پابندیوں کی حمایت نہیں کی جو امریکا، برطانیہ، یورپی یونین اور ان کے اتحادیوں آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور جنوبی کوریا نے روس پر عائد کر رکھی ہیں۔ چین اور جنوبی افریقہ جیسے کچھ ممالک نے کھل کر پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔ یاد رہے کہ جی ٹوئنٹی ممالک دنیا کی معیشت کا 85؍ فیصد حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق، پابندیوں کی حمایت نہ ملنے کی وجہ ان ممالک کے روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات، تاریخی تعلقات اور سابقہ نو آبادیاتی طاقتوں پر عدم اعتماد بتایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید