• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قراردار منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قراردارمنظور منظور کرلی گئی، پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کاکہناہےکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائےاوریاسین ملک کوبھی فوری رہا کیاجائے، پی ٹی آئی کے رہنما سعید آفرید ی نے کہاکہ کشمیری عوام پوری دنیا سے انصاف کے متمنی ہیں کہ ان کے لئے آواز اٹھائی جائے، صوبائی وزیراسماعیل راہو کاکہناہےکہ صوبے میں اوپن یونیورسٹی کے قیام کا ارادہ نہیں،دوسری جانب سندھ ہیلتھ کئیر سروس پرووائیڈرز اینڈ فیسلٹیز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔گزشتہ روز سندھ اسمبلی ایوان نے بھارت کی جانب سے3سال قبل کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرنے پر احتجاج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ، بھارت نے 5 اگست کو کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر احتجاج اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میںیوم استحصال کشمیر منایا جاتا ہے،قرارداد پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے پیش کی تھی ،ان کا کہناتھا کہ آج تین سال ہوگئے،مودی نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کردیا،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، جب تک کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق نہ ہوجائے کشمیر کی سابقہ حیثیت برقرار رکھی جائے اورمسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے، یاسین ملک کو سزا سنائی گئی،ہمارا مطالبہ ہے ان کو فوری رہا کیا جائے،کشمیریوں پر مظالم بند کئے جائیں۔تحریک انصاف کے سعید آفریدی نے بھی اسی موضوع پر قرار داد پیش کی اور کہا کہ 5اگست کو بھارت نے جو یکطرفہ کارروائی کی وہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہے اور کشمیری عوام پوری دنیا سے انصاف کے متمنی ہیں کہ ان کے لئے آواز اٹھائی جائے۔
اہم خبریں سے مزید