کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے درجنوں غیر ملکی فوجی سربراہوں کو واشنگٹن بلالیا۔مغربی نصف کرہ پر مرکوز خصوصی اجلاس میں ٹرمپ انتظامیہ کے ڈونرو نظریہ کے ممکنہ اثرات زیر بحث آئے۔ دارالحکومت میں 30سے زائد ممالک کے فوجی سربراہ جمع، فوجی حکمت عملی ،خطے میں تعاون اور سلامتی پرغورکیا گیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 30 سے زائد مغربی نصف کرہ کے ممالک کے فوجی سربراہوں کی خصوصی ملاقات ہوئی، جس کا مقصد خطے میں فوجی تعاون اور سیکورٹی امور کو مضبوط بنانا تھا۔ یہ اجلاس چیئرمین آف جوائنٹ چیفز آف اسٹاف جنرل ڈین کیین کی قیادت میں ہوا، اور صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے ڈونرو نظریہ اور نئی قومی دفاعی حکمت عملی کے اثرات زیر غور آئے۔