گھارو (نامہ نگار )دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 قطر انچ کی لائن پانی کے بیک پریشر کے باعث دھماکے سے پھٹ گئی ایک ہفتے کے دوران مذکورہ لائن تیسری بار پھٹی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کارپوریشن کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں شام کو بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے دھابیجی پمپنگ کے 7 پمپ بند ہوگئے اور پانی کے بریک پریشر سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 قطر انچ کی لائن نمبر 5دھماکے سے پھٹ گئی جسکے باعث مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی یاد رہے کہ بجلی کے بار بار بریک ڈاؤن سے ایک ہفتے کے دوران مذکورہ لائن تیسری بار پھٹی ہے اطلاع ملتے ہی واٹر بورڈ کارپوریشن کا حکام عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے حکام کے مطابق مرمت کا کام 24 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔