• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کراچی کا دو اہم رہائشی منصوبوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) نے کراچی کے دو بڑے رہائشی منصوبوں میں قیمتی اپارٹمنٹس اور دکانیں متعدد بار دوسرے افراد کو فروخت کرنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن سجاد نے اس سلسلے میں دو مراسلے جاری کیے ہیں۔ پہلے مراسلے کے مطابق کلفٹن میں واقع آشیانہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں پروجیکٹ کی انتظامیہ نے ایک ہی فلیٹ، اپارٹمنٹس، دکانوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے متعدد مرتبہ الاٹ کرنے کے الزامات ہیں۔ دوسرے مراسلے کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع ایک بڑی نجی ہاؤسنگ اسکیم کے احاطے میں واقع ایک بڑی اراضی خرید کر نجی بلڈر نے بک شدہ پلاٹس میں خردبرد کی اور بھاری رقوم وصول کرنے کے باوجود الاٹیز کو پلاٹس حوالے نہیں کئے۔ تحقیقات کے حوالے سے دونوں ہاؤسنگ اسکیمز کے متاثرہ الاٹیز سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید