• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک فوربز کی عظیم موجدین کی فہرست میں نمبر 1 قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک فوربز کی عظیم موجدین کی فہرست میں نمبر 1 قرار، ٹاپ 10 میں بیزوس، بل گیٹس، جارج لوکاس، جینسن ہوانگ، سیم آلٹمین، فل نائٹ، مارٹن روٹھبلٹ، ٹید ٹرنر اور وینوڈ کھوسلا شامل، تعلق ٹیکنالوجی، کاروبار اور تفریح سے ہے، فوربز 250 فہرست میں امریکی خواب کی کامیابیوں کا جشن، مسک نمایاں ہیں۔ فوربز نے اپنی 250 عظیم موجدین (#Forbes250) کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ایلون مسک سب سے اوپر ہیں، جبکہ ٹاپ 10 میں جیف بیزوس، بل گیٹس، جارج لوکاس، جینسن ہوانگ، سیم آلٹمین، فل نائٹ، مارٹن روٹھبلٹ، ٹید ٹرنر اور وینوڈ کھوسلا شامل ہیں۔ اس فہرست میں ٹیکنالوجی، کاروبار اور تفریح کے دیگر لیجنڈز جیسے لارے پیج، سرگئی برن، برین چیسکی، مارک اینڈریسن، مارک بینیوف، اسٹیون سپیلبرگ اور اسٹیو وزنیاک بھی نمایاں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید