اسلام آباد(ایجنسیاں)سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈقمر جاوید باجوہ اپنے گھر کے واش روم میں گر کر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قمر باجوہ کو سر اور جسم پر چوٹیں آئیں جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا‘وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ۔فیملی ذرائع کے مطابق قمرجاوید باجوہ کو علاج کیلئے راولپنڈی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، قمر جاوید باجوہ منگل کی صبح ساڑھے چاربجے واش روم میں گرکرزخمی ہوئے۔