راولپنڈی (این این آئی)فرینڈ آف کورٹ کے طور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا، ہرگز نہیں دیا، اگر کسی نے ان کے لفظ’’ٹھیک ‘‘کی غلط تشریح کی ہے تو مس رپورٹنگ کی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدرکا کہناتھاکہ میں نے جو بھی وہاں دیکھا ہے اور جو بھی انٹرایکشن ہوا، وہ سب سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں لکھ دیا ہے۔