• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پاکستانی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کیلئے ڈیوٹی فری رسائی دلائی جائے، اپٹما

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکا میں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کو ڈیوٹی فری رسائی دلوانے کے لیے اقدامات کرے، کیونکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والے نئے تجارتی معاہدے پاکستان کے لیے شدید مسابقت پیدا کر رہے ہیں۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے بدھ کو وزیر تجارت جام کمال خان کو لکھے گئے ایک ہنگامی خط میں خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان امریکا میں اپنی سب سے بڑی برآمدی منڈی میں مزید حصہ کھو سکتا ہے۔اپٹما کے مطابق بھارت نے امریکا کے ساتھ 18 فیصد ٹیرف فریم ورک طے کر لیا ہے، جبکہ پاکستانی مصنوعات پر اب بھی تقریباً 19 فیصد ڈیوٹی عائد ہے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین اور بھارت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ بھی طے پا چکا ہے، جس سے بھارتی برآمدات کو مزید فائدہ پہنچے گا۔
اہم خبریں سے مزید