اسلام آباد ( طاہر خلیل ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے معلومات تک رسائی کیلئے ضابطہ جاری کردیا،کوئی بھی شہری معلومات کے حصول کیلئے درخواست جمع کرواسکے گا، 14دنوں کے اندر فیصلہ ہو گا اطلاق الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر پر ہوگا، سیکریٹریٹ سطح پر چیف انفارمیشن افسر معاملات دیکھیں گے۔ صوبائی سطح پر پبلک انفارمیشن افسر معاملات دیکھیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی بھی شہری معلومات کے حصول کیلئے درخواست جمع کرواسکے گا، چیف انفارمیشن آفیسر یا پبلک انفارمیشن آفیسر 14 ورکنگ دنوں کے اندر فیصلہ کرے گا۔