• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTA کا سائبر سیکورٹی آڈٹ، کمزوریوں کی جانچ کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پی ٹی اے کااپنے ہی نظام کاسائبر سیکورٹی آڈٹ ،کمزوریوں کی جانچ کا فیصلہ ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اپنے اہم آئی ٹی سسٹمز اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ کے ذریعے ممکنہ کمزوریوں اور سکیورٹی نقائص کی نشاندہی کی جائے گی، سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مستند کمپنیوں سے اظہار دلچسپی طلب کر لیا گیا،پی ٹی اے کے نیٹ ورکس، ڈیٹا بیسز اور آن لائن پورٹلز کا تفصیلی سیکیورٹی ٹیسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی پینیٹریشن ٹیسٹنگ کے ذریعے سسٹمز کی مضبوطی کا جائزہ لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید