• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائے اور کافی سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہوتا ہے، امریکی تحقیق

کراچی (رفیق مانگٹ)امریکی تحقیق کے مطابق چائے اور کافی پینے سے دماغی افعال کو محفوظ رکھنے اور ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، تحقیق کے مطابق کیفین والی کافی سے ڈیمنشیا کا خطرہ 18 فیصد ، چائے سے امکانات 16 فیصد کم ریکارڈ کئے گئے ، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کیفین کے دماغی تحفظ کا حتمی ثبوت نہیں، چائے اور کافی کے اثرات محدود اور مشروط ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ تحقیق براہِ راست تحفظ ثابت نہیں کرتی اور نتائج کو احتیاط سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔اسکائی نیوز کے مطابق امریکی مطالعے سے یہ اشارہ ملا ہے کہ چائے یا کافی پینے سے دماغی کارکردگی محفوظ رہ سکتی ہے اور ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید