کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان، قیمت مزید 2300روپے فی تولہ بڑھ گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 5035 ڈالر سے بڑھ کر 5058 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2300 روپے فی تولہ کے اضافے سے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے فی تولہ ہو گئی ۔