• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ گائیک بھی پاکستان آئیڈل کے معترف

کراچی ( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) عالمی شہرت یافتہ گائیک غلام علی بھی پاکستان آئیڈل کے معترف ہوگئےپاکستان آئیڈل کے ذریعے نئی نسل کے گلوکاروں کی اچھی تربیت ہورہی ہےمیں پاکستان آئیڈل دیکھ رہا ہوں، یہ بہت اچھا کام ہے غلام علی کا وڈیو پیغام۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد غلام علی سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر پاکستان آئیڈل کے ٹیلنٹ ڈائریکٹر تنویر آفریدی نے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر استاد غلام علی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان آئیڈل دیکھ رہا ہوں،مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ موسیقی کے حوالے سے بہت اچھا کام ہورہا ہے۔پاکستان آئیڈل کے ذریعے نئے گلوکاروں کی تربیت بھی ہورہی ہے۔ہماری نئی نسل میں لاجواب ٹیلنٹ موجود ہے، انہیں مزید مواقع ملے تو یہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔پاکستان آئیڈل کے ٹیلنٹ ڈائریکٹر تنویر آفریدی نے استاد غلام علی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی ہوگی ہوگی تو ہم اس طرح کے شوز مزید کرتے رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید