• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدو پاور پلانٹ آتشزدگی کی تحقیقات مکمل، چیف انجینئر سمیت 7 افسران معطل

اسلام آ باد (آئی این پی ) عید الاضحی کے روز گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چیف انجینئرسمیت 7افسران کو معطل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق معطل افسران نے یکطرفہ کارروائی کو زیادتی قرار دے دیا، معطل کیے جانے والے افسران کا کہنا ہے کہ ذمے داری چیف ایگزیکٹو جینکوز پر بھی عائد ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ عید الاضحی کے روز گدو پاور پلانٹ میں طوفانی بارش کے دوران آگ لگ گئی تھی، آگ لگنے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے نقصان کا سامنا ہوا۔ جس وقت آگ لگی، پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے، اس وقت عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا، 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تھا۔
اہم خبریں سے مزید