لاہور(ٹی وی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تین مشیروں کا تقرر کردیا، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا بھی نوٹیفکیشن کردیا گیا۔ پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات تیزی سے آگے بڑھنے لگے ہیں، پرویز الٰہی نے تین مشیروں کا تقرر کردیا ہے، عمر سرفراز چیمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر مقرر کردئیے گئے ہیں، وہ مشیر اطلاعات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔محمد ایاز خان نیازی کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی نوابزادہ وسیم خان بادوزئی بھی پرویز الٰہی کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں، اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔