• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چائے، گھی، دودھ سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(جنگ نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، چائے کی پتی 300روپے ،دیسی گھی 240روپے ، شہد 115 روپے،دودھ20روپے مہنگا ہو گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق 950 گرام چائے کی قیمت میں 300 روپے ، ایک لیٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت میں 20 روپے جبکہ 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 115روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد 950گرام چائےکی قیمت 910روپے سے بڑھ کر1210 روپے، دودھ کی قیمت 177روپے سے بڑھ کر 197 روپے اور شہد کی قیمت 310روپے سے بڑھ کر 425روپے ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید