• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSP ہر لحاظ سے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی ہر لحاظ سے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ضرورت پڑنے پر کشمیر کی آزادی کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔پی ایس پی آزاد کشمیر کے عہدے داران سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ صرف پاکستان کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کیونکہ کشمیریوں پر مظالم انکے مذہب اسلام کی وجہ سے ڈھائے جا رہے ہیں۔ بھارت جدوجہد آزادی کشمیر کو کسی قانونی ترمیم سےنہیں دباسکتا اور نہ ہی طاقت اور جبر سے آزادی کشمیر کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر قبضہ، کریک ڈاؤن، قتل عام اور محاصرے کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں مکمل ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حق خودارادیت کا حصول کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔ اپنے حق کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام آج تک قربانیاں دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید