• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرہ محرم کی مجالس جاری، مختلف مقامات سےجلوس مہندی برآمد

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے عشرہ محرم کی مجالس جاری رہیں۔ مختلف مقامات سے حضرت قاسم ابن حسن کی قربانی کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے جلوس مہندی شہزادہ قاسم برآمد ہوئے ۔ راولپنڈی میں مرکزی جلوس مہندی امام بارگاہ حفاظت علی شاہ بوھڑ بازار اور نیا محلہ صدف امیر کاظمی کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا جس میں سوگواروں نے شرکت کر کے نوحہ خوانی،ماتمداری اور زنجیر زنی کا پرسہ پیش کیا ۔شہر کے دیگر مقامات سے برآمد ہونیوالے جلوس مہندی و علم مرکزی جلوس میں شامل ہوکر قدیمی امامبارگاہ میں رات گئے اختتام پذیر ہوئے۔امام بارگاہ زینبیہ میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ بنت علی موسوی نے کہا کہ میدان کربلا میں حضرت قاسم نے اپنے بابا حسن کی شجاعت یاد دلادی ۔ امامبارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازارمیں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قمرحیدرزیدی نے کہا کہ شہزادہ قاسم ابن حسن نے فرمایا کہ موت ہمارے لئے شہد سے زیادہ شیریں ہے۔
اسلام آباد سے مزید