• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی امیگریشن افسران کی جانب سے 591تارکین وطن کیساتھ جنسی زیادتیوں کا انکشاف

میکسیکو سٹی(شِنہوا)امریکہ میں گزشتہ 6 سال کے دوران امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ(آئی سی ای) کے ایجنٹوں کی جانب سے 591 تارکین وطن کا جنسی استحصال کیا گیا ہے،سب سے سنگین خلاف ورزیاں آئی سی ای حراستی مراکز کی رہائشگاہوں میں ہوئیں جنہیں زیادہ تر نجی کمپنیاں چلاتی ہیں۔ اس کا انکشاف گزشتہ روز میکسیکو کے اخبار میلینیو میں شائع کردہ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ہوا ہے۔امریکی دفتر برائے انصاف پروگرام اور آئی سی ای کی رپورٹس ،اعدادوشمار اور اندرونی آڈٹ پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جنسی استحصال کا نشانہ بننے والوں میں سے زیادہ تر خواتین شامل ہیں اور یہ واقعات آئی سی ای کے حراستی مراکز میں پیش آئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید