• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

ملتان( سٹاف رپورٹر) شہر میں وارداتوں کاسلسلہ جاری، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم،تھانہ ممتازآبادکے علاقے بہاولپور روڑ پر افتخار کو تین ڈاکوئوں نے 50ہزار روپے اور موبائل فون سے محروم کردیا، مسلم کالج کے قریب دو ڈاکو محمد اکبر سے17ہزارلے گئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ڈاکٹراختر والاپھاٹک پر غلام نازک سے دومسلح ڈاکو 95ہزار سمیت موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے، بیک سائیڈ سبزی منڈی میں حبیب احمد سے تین ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے، محمدی محلہ پیراغائب روڑ پر عثمان سے تین ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھین لی، شاہ حسین روڑ ساجد حسین سے دوڈاکو 12ہزاردوموبائل چھین لیے، مخدوم رشید کے علاقے بابر بائی پاس سے تین ڈاکواسلحہ کے زورپر غلام مرتضیٰ اور مختیار سے موٹرسائیکل سمیت 20ہزار اور دوموبائلفونز چھین لیے ،کھیڑہ چوک محمد رفیق سے دو ڈاکو47ہزار روپے اور موبائل فون لے گئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں چوک شاہ عباس محمد احسن سے دوڈاکوئوں نے50ہزارلوٹ لیےجب کہ پراناشجاعباد روڈ پرحمزہ سے تین ڈاکو11ہزار چھین کر فرارہوگئے ۔
ملتان سے مزید