• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسعود عالم کی والدہ سپردخاک متحدہ رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن کے سابق یوسی چیئر مین اور جوائنٹ یوسی آرگنائزرمسعود عالم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےاپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مسعود عالم سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم کے تمام ذمے دار و کارکن آپ کے ساتھ ہیں،دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں امین الحق،سی او سی کے اراکین،حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی،ٹاؤن و یوسی کے ذمے داروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید