• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد کے ثقافتی ورثے کیلئے تاریخی میوزیم قائم

کراچی (جنگ نیوز) ہمدرد پاکستان کی جانب سے اپنی مصنوعات کے ایک صدی سے زائد عرصہ کے سفر کی داستان اور برصغیر کے ساتھ اس کے ثقافتی ورثے کو پیش کرنے کیلئے تاریخی گیلری/ میوزیم قائم کیا گیاہے، جس کی رونمائی گزشتہ روز منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ہوئی جس میں سعدیہ راشد اور حکیم محمد حمید نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔