• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات پر10440 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور( کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ڈبل سواری‘ کالے شیشوں کے استعمال اور تجاوزات قائم کرنے پر ایک ہفتے کے دوران 10440 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری کے احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں نے شہر کے تمام سیکٹروں میں ڈبل سواری کے مرتکب‘ تجاوزات قائم کرنے اور کالے شیشے استعمال کرنے پر 10440 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے گاڑیوں سے کالے شیشے اتارنے سمیت ڈبل سواری کے مرتکب افراد کی سینکڑوں موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردی گئی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے جبکہ اس کے بعد آپریشن کر کے تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
پشاور سے مزید