• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسوں کے بم پراپرٹی ڈیلرز کے ساتھ ظلم ہے،ایم پی ڈی اے

پشاور( وقائع نگار)ایم پی ڈی اے (احساس گروپ)کا اہم اجلاس زیر صدارت ایم پی ڈی اے چیئرمین حاجی عبدالطیف بٹ منعقد ہوا ۔ بڑی تعداد میں پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر واحد شاہ نے خانہ کاشت کہ بندش، گین ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس، وفاقی ٹیکس، ایف بی آر سمیت چھتوں کی مد میں مختلف ٹیکسسز مقرر کئے گئے ہیں ٹیکسسز پر تحفظات کا اظہار کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ رئیل اسٹیٹ پر لاگو ناروا ٹیکس کو واپس لیکر پراپرٹی ڈیلرز کو ریلیف دی جائے کیونکہ پراپرٹی ڈیلرز کی وجہ سے حکومت کو سالانہ اربوں روپے ریونیوں کے مد حاصل ہوتی ہے اسکے باوجود حکومت اآئے روز ٹیکسوں کے بم گرا ئے جارہے ہیں جوکہ پراپرٹی ڈیلرز کے ساتھ ظلم ہے اور ہم یہ ظلم مزید برداشت نہیں کریں گے اور اس ظلم کے خلاف ہم ہر فورم اپنی آواز اٹھائیں گے اور ہر سطح پر احتجاج کرینگے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔
پشاور سے مزید