• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر دونوں گھٹنوں کے آپریشن کے بعد شدید تکلیف میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میلبورن کے اسپتال میں سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر دونوں گھٹنوں کے آپریشن کے بعد شدید تکلیف میں ہیں لیکن اپنی جلدصحت یابی کے لئے پرامید ہیں۔اسپتال سےشعیب اختر نے اپنے دونوں گھٹنوں کی سرجری کے بعد سوشل میڈیا پر اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے نے اپنے پرستاروں کو بتایا ہے کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کی سرجری تھی، دونوں گھٹنوں کی سرجری کروائی ہے اور اب شدید تکلیف میں ہوں، لیکن آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔ اُمید کرتا ہوں کہ یہ آخری سرجری ہو، ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی سخت تکلیف میں ہوں۔

اسپورٹس سے مزید