• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی برانڈ جانان کے آرگنائزرزکی جانب سے گارڈن پارٹی کا انعقاد

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) پاکستانی برانڈ جانان کے آرگنائزرزنے بریڈفورڈ میں گارڈن پارٹی کا انعقاد کیا۔،پارٹی میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مرد اور خواتین نے شرکت کی ۔گارڈن پارٹی میں آپاز اروماپرفیومز کو لاونچ کیا گیا۔ جانان برانڈ کا دعویٰ ہے کہ آپازاروما جہاں ایک دلکش خوشبو کا دعویٰ کرتی ہے،وہاں پرفیومری کے آرام دہ اور پرسکون تجربے کا بھی احساس دلاتی ہے ،پھلوں، پھولوں، صندل کی لکڑی ،رسبری مکسڈ اور جنگلات کے پودوں کے مرکب سے تیار کی گئی اس پرفیوم کو آپا کی مہک کا نام دیا گیا ہے جو کہ تازہ خوشبو اور ماحولیاتی شعور کا احساس دلاتی ہے، گارڈن پارٹی جو آپا کے نام سے منسوب کی گئی تھی، میں فیملی کے افراد کا کہنا تھا کہ ہماری ماں ہماری دادی جنہیں ہم پیار سے آپا کہہ کر پکارتے تھے ان کی یاد کبھی ختم نہیں ہو سکتی، ان کے پیار کی خوشبو ہماری میراث ہے، اس میراث کو زندہ رکھنے کے لیے ان کی پسندیدہ خوشبو کو ان کے نام سے منسوب کیا ہےتاکہ آنے والی نسلیں ان کی اسلامی تعلیمات ، ثقافت اور پیار کی خوشبو کے ورثہ کو ہمیشہ زندہ رکھ سکیں۔
یورپ سے سے مزید