• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز بیڈمنٹن مقابلوں میں بھارت کا ٹرپل کراؤن

برمنگھم ( نصر اقبال / نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی دستہ 77ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی معرکہ آرائی میں میڈلز ٹیبل پر 18ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان نے دو گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈلز حاصل کئے۔ آسٹریلین کھلاڑیوں نے مجموعی طور 178میڈلز حاصل کئے جس میں 67 گولڈ، 57سلور اور 54برانز میڈل شامل ہیں۔ گیمز میں43ممالک میڈلز ٹیبل پر آئے جن میں26 ملکوں نے گولڈ میڈل بھی حاصل کئے۔ انگلینڈ نے57-65-53گولڈ، سلور اور برانز میڈلز کے ساتھ دوسری، کینیڈا نے26گولڈ،32سلور34 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری، بھارت نے 22،16، 23گولڈ، سلور اور برانز میڈل کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ بھارت نے بیڈمنٹن میں ٹرپل کرائون حاصل کیا۔ بھارت کے سین لکشیا اور پی وی سندھو نے مردوں اور خواتین کا انفرادی گولڈ جیتا، بھارت نے بیڈ منٹن میں مردوں کے ڈبلز کا بھی گولڈ میڈل جیتا، بیڈ منٹن میں مکسڈ ڈبلز کا گولڈ سنگاپور کے نام رہا جس نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی۔ خواتین ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو نو رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، آسٹریلیا نے8وکٹ پر161رنز بنائے بھارتی ٹیم152رنز بناسکی۔مقابلوںکے آخری دن اسکواش کے پلیٹ فائنل میں پاکستان کی آمنہ فیاض اور فائزہ ظفر کو آسٹریلین جوڑی نے زیر کیا۔ مردوں کے ہاکی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو7-0سے ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا۔ انگلینڈ نے برانز میڈل جیتا ، اسکواش میںمینز اور خواتین ڈبلز کا برانز میڈل ملائیشیا اور اسکاٹ لینڈ کےنام رہا۔ گولڈ میڈل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے جیتے۔ ٹیبل ٹینس میں مردوں کا انفرادی گولڈ میڈل بھارت کے شرتھ کمل نے جیت لیا۔

اسپورٹس سے مزید